چکر کوٹ کے عوام نے ہمیشہ ہر الیکشن میں میرا ساتھ دیا،ضیاء اللہ بنگش

چکر کوٹ کے عوام نے ہمیشہ ہر الیکشن میں میرا ساتھ دیا،ضیاء اللہ بنگش

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیربرائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے بہزادی چکر کوٹ اوراربن ون کوہاٹ کادورہ کیا۔جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ چکر کوٹ کے عوام نے ہمیشہ ہر الیکشن میں انہیں سپورٹ کیا ہے جس پر ان کامشکور ہوں اوران کے اعتماد پرپورا اترنے کیلئے کمربستہ ہواور علاقہ کے تمام ترمسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش اوروسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ علاقہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ مشیر آئی ٹی نے موقع پر لوگوں کے براہ راست مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری کئے۔ضیاء اللہ خان بنگش نے علاقہ چکر کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اورعوام کے ساتھ گھل مل گئے۔علاقہ عمائدین کی جانب سے مسائل اورمنصوبوں کی نشاندہی پر علاقہ کیلئے دیگرترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جس پرعلاقہ کے عوام نے خوشی کااظہار کیا۔اس موقع پر ٹی ایم او کوہاٹ محمد شعیب،ایکسیئن لعل غفار،ڈبلیوایس ایس سی کے آپریش منیجر نعیم، ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف سینٹری انسپکٹرمحمد سہیل اورمقامی لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -