پروفیسر ڈاکٹر سید تسلیم حسین کوہاٹ یونیورسٹی کے دوبارہ ڈین مقرر

پروفیسر ڈاکٹر سید تسلیم حسین کوہاٹ یونیورسٹی کے دوبارہ ڈین مقرر

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر سید تسلیم حسین کوہاٹ یونیورسٹی کے دوبارہ ڈین مقررکر دئیے گئے اس سے پہلے بھی وہ ڈین رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں کوہاٹ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے مقامی ڈین پروفیسرڈاکٹر سید تسلیم حسین کا شمار پاکستان کے گنے چنے ماہرین تعلیم میں ہوتاہے جو کہ کیمکل سوسائٹی آف پاکستان کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ پشاور یونیورسٹی نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس فزیکل کیمسٹری کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر ہیں۔22سال کی ریسرچ اور تدریس کا تجربہ رکھنے والے یہ ماہر تعلیم ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپرووڈ سپروائزر ہیں۔یہی نہیں بلکہ 30بین الاقوامی پبلیکیشنز میں ان کی ریسرچ چھپ چکی ہے۔کیمسٹری شعبہ کی وجہ سے وہ 2009 کی نیشنل کیمسٹری کانفرنس کے چیف آرگنائز ر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔انکی تعلیمی خدما ت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سال 2006ء میں ایچ ای سی بیسٹ ٹیچرکا ایوارڈدیا گیا۔جوکہ نہ صرف کوہاٹ کے لیے بلکہ اس صوبہ کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں۔ پروفیسرڈاکٹر سید تسلیم حسین نے پشاور یونیورسٹی سے سرفیس کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کیمسٹری کر رکھی ہے۔جبکہ سولوشن کیمسٹری میں ایم فل جبکہ فزکس کیمسٹری میں ایم ایس سی کیمسٹری کرنے والے پروفیسر تسلیم حسین بعد ازاں اسی یونیورسٹی میں 6سال تک تدریس کے شعبہ سے بھی منسلک رہے ہیں۔ان کی پروفیشنل پروفائل کافی وسیع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -