معاشرے کے اصلاح میں وکلا ء برادری کا کردار اہم ہے،ڈاکٹر زاہد

معاشرے کے اصلاح میں وکلا ء برادری کا کردار اہم ہے،ڈاکٹر زاہد

  

مردان (بیورورپورٹ) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہاہے کہ قیام امن اور معاشرے کے اصلاح میں وکلا ء برادری کا اہم کردارہے وہ ڈسٹرکٹ بارروم کے دورے کے موقع پر وکلاء سے خطاب کررہے تھے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرشکیل زادہ ایڈووکیٹ نے کابینہ اوردیگر وکلاء سے ڈی پی او کا تعارف کرایا،کابینہ اور وکلاء نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے مسائل، تجاویز و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کا اہم کردار ہے، سماجی سرگرمیوں میں ان کے خدمات قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر میں امن کے قیام کے لئے پولیس اور وکلاء باہمی تعاون سے اقدامات اٹھائے جائینگے ڈی پی او نے کہاکہ وکلاء کے مسائل کو باہمی تعاون سے مل بیٹھ کرترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ سٹریٹ کرائمز، ہوائی فائرنگ،کم عمر موٹر سائیکل اور چنگ چی ڈرائیوران و دیگر سماجی برائیوں پر قابو پانے کیلئے وکلاء برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے مثبت اقدامات اٹھائے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -