جنوبی وزیرستان پاکستان بیت المال دفتر کا افتتاح

  جنوبی وزیرستان پاکستان بیت المال دفتر کا افتتاح

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان پاکستان بیت المال دفتر کا افتتاح ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں کردیا گیا، جلد ہی مکین میں دفتر کا افتتاح کرینگے، ایم ڈی عون عباسی: تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ جنوبی وزیرستان ایجنسی ہیڈکوارٹر وانا میں پاکستان بیت المال کے زیراہتمام ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباسی تھے، پروگرام میں علاقے معززین اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، افتتاحی تقریب سے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اج پہلی بار قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بیت المال افس کا افتتاح کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انشائاللہ عنقریب پاکستان بیت المال کا دوسرا سنٹر مکین میں قائم کرینگے جس میں بچیوں کو سلائی و دیگر کمپیوٹرز گورسز وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی،انھوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے غریب و یتیم بچوں کو پاکستان بیت المال کی جانب سے مفت تعلیم دی بھی جائیگی، اس موقع پر ایم ڈی عون عباسی نے پچاس مستحق افراد میں بیس، بیس ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کرنے سمیت معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کیئے، پروگرام کے دوران قبائلی عمائدین نے بیت المال دفتر کی قیام پر خوشی کا آظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ آدا کیا اس موقع پر قبائلی زعماء کی جانب سے ایم ڈی بیت المال عون عباسی کو روائتی پگڑی پہنائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -