اسسٹنٹ کمشنر لاچی کا مختلف بازاروں کا معائنہ

  اسسٹنٹ کمشنر لاچی کا مختلف بازاروں کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر لاچی محمد علی شاہ نے جمعہ کے روز تحصیل لاچی کے مختلف بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کرکے اشیائے ضرورت کی سپلا ئی، کوالٹی اور قیمتوں کے علاوہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر چار دکانداروں پر کل 2000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چار دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔درایں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کوہاٹ طاہر علی نے کوہاٹ شہر کے مختلف بازاروں میں پرائس چیکنگ کی اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا معائنہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -