مردان، قانون شکن عناصر کیخلاف آپریشن، 282اشتہاری، 55سہولت کار گرفتار

مردان، قانون شکن عناصر کیخلاف آپریشن، 282اشتہاری، 55سہولت کار گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان پولیس نے ماہ جون میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 282مجرمان اشتہاری سمیت55 سہولت کاروں کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور سرقہ شدہ گاڑیوں برآمدکرلیں سماج د شمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی قلع قمع کیلئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ خان خصوصی احکا۱مات پرمردان پولیس نے ماہ جون کے دوران انسدادی جرائم اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 282مجرمان اشتہاریوں سمیت 55سہولت کاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔گرینڈ آپریشن کے دوران27کلاشنکوف،24کالاکوف،12رائفل،38بندوق،596 پستول، 36عددڈائنامائیٹ،300 عدد ڈیٹونیٹر،600 عدد سیفٹی فیوزاور8783عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کیے گئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے126کلو گرام سے زائد چرس،1687گرام ہیروئین،55کلوگرام سے زائد افیون،505لیٹر شراب اور2090گرام آئس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے اسی طرح ضلعی پولیس نے سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے5عدد موٹر سائیکلیں، 15عدد چنگ چی اور دوسرے صوبو ں سے سرقہ شدہ 9عدد موٹر کار گاڑیاں برآمد کرکے چوری میں ملوث عناصرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -