تہکال واقعہ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

  تہکال واقعہ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

  

 پشاور (نیوز رپورٹر)تہکال میں پولیس کے ہاتھوں شہری کے مبینہ تشدد کے تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن نے عوامی نوٹس جاری کردیا ہے جوڈیشنل تحقیقات کے لئے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے عوامی نوٹسز میں کہا گیاہے کہ رضی اللہ عرف عامرے ولد اللہ گل سکنہ تہکال ضلع پشاور کو پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ طور پر برہنہ اور تشدد کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے کے واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ جس کے لئے ٹی آر اوز بھی جاری کئے گئے ہیں عوامی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے ایسے تمام افراد جن کے پاس اس واقعہ کے متعلق معلومات،شواہد بلاواسطہ یا بلواسطہ ہوں، ایسے افراد متعلقہ ثبوتوں اور مواد کے ساتھ 6 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہو کر اپنے نام رجسٹرڈ کروائیں۔واضح رہے کہ اس کیس میں سابق ایس ایس پی، ڈی ایس پی ٹاؤ ن اور دو ایس ایچ اوز کو معطل اور ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے جبکہ گیارہ اہلکاروں کے خلاف دعویداری کی گئی ہے۔

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -