قبائلی اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ وزیر اعظم کا وژن ہے،عون عباس

قبائلی اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ وزیر اعظم کا وژن ہے،عون عباس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کوترجیحی بنیادوں پردور کیا جائے تاکہ ضم اضلاع کے ثمرات اس خطے کے عوام کو گھروں کی دہلیز پر مہیا ہو، اسلام آباد سے میرا یہاں آنا دلی خواہش تھا تاکہ میں آپ لوگوں کے مسئلے مسائل خودسن کر موقع پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھاؤں۔انہوں نے کہاکہ کینسر مریضوں کے علاج معالجے کیلئے پاکستان بیت المال 6لاکھ تک خرچہ اٹھایاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وانا، جنوبی وزیرستان میں گورنمنٹ کالج وانا،گورنمنٹ گرلزکالج وانا،دوایف سی کالجز،لدھاکالج اورسام کالج کیساتھ مفاہمت کی یاداشت پردستخط کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرپاکستان بیت المال خیبرپختونخوالعل باچا،ڈائریکٹربیت المال اسلام آباد ڈاکٹرظفر،ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹرشہاب الدین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرواناابراہیم شاہ اورپولیٹیکل نائب تحصیلدارعلاوالدین وزیربھی موجودتھے۔منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے معذورافرادمیں مالی امدادکے چیک اورویل چیئرزبھی تقسیم کئے گئے منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عوم عباس بپی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دو دستکاری سنٹر ز کے قیام کا اعلان بھی کیا جس میں کل 240بچیاں مختلف قسم کے ہنرسیکھ کرچاردیواری کے اندرہی اپنے ہنرسے فائدہ اٹھاسکیں گی، ایک ایک بچے کو 50ہزار تک قرضہ بھی دیا جائیگا جبکہ اس کے علاوہ زیادہ تر طلباء کو سکالرشپس بھی دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان دو سنٹرز میں ایک وانا میں قائم کیا جائیگا جبکہ دوسرا مکین میں قائم کیا جائیگا اور یہاں بچے کو بہترین ٹریننگ دیکر نئے کورس پڑھائیں گے اور ساتھ ساتھ انکو وظیفہ بھی دیا جائیگا۔قبل ازیں ملک رحمت اللہ نے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی کو قبائلی روایتی پگڑی بھی پہنائی اور انکا خصوصی شکریہ شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کا دورہ جنوبی وزیرستان وانا پران کے تہہ دل سے مشکورہیں کہ انہوں نے اپنے گوناگومصروفیات سے وقت نکال کریہاں کے معذوراورمستحق افرادمیں امدادی رقوم اورویل چیئرزتقسیم کیں اور یہاں کے ہونہار بچیوں کیلئے دوستکاری سنٹرزکے قیام کابھی اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -