صوابی،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  صوابی،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے سینئر نائب صدر بلنداقبال خان ترکئی،سابقہ ڈی آئی جی اقبال خان،ولایت خان ترکئی عرف شاہ بابا،محمد شاہ رشکئی، مستری خان اور دیگر مشران اورعلماء کرام کی طویل کوششوں سے رشکئی میں دو فریقین فریق اول لائق زمان وغیرہ اور فریق دوم استراج خان عرف فوجی وغیرہ کے درمیان دس سالوں قتل مقاتلے کی جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔جس میں دونوں فریقین سے پانج افرادجاں بحق ہوئے تھے۔ اس میں مزید خون خرابے کی روک تھام کے لے بلنداقبال خان ترکئی ریٹائر ڈی ائی جی اقبال خان،ولدیت خان ترکئی، محمد شاہ اورمستری خان نے صدقہ دل سے جرگہ اورمزاکرات شروع کیا اور بلاآخر اس میں کامیاب ہو گی۔ بروز جمعہ راضی نامے کی تقریب جامع مسجد رشکئی میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقے کے علماء کرام سابقہ ناظمین کونسلران اصلاحی جرگہ کے مشران اورعوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مولانا محمدامین اورجرگہ مشران کی موجودگی میں دوفریقین نے قرآن پاک پر ھاتھ رکھ کرآئیندہ سے دشمنی اور دل بدی ختم کرنے اور بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہدہ کیا اورخانہ خدا میں ایک دوسرے کو معاف کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغگیر ہو گئے۔ راضی نامے تقریب سے پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے نائب صدربلنداقبال خان ترکئی، ریٹائر ڈی آئی جی محمداقبال خان نے دوفریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ضلع صوابی سے تمام عدواتیں اورچھوٹے بڑے دشمنیاں ختم کرکے ہ دم لیں گے۔ہم سب بھائی بھائی ھیں اسلام ہمیں امن بھائی چارے اور سلامتی کادرس دیتا ہے اگرہم اسلامی روایات کے مطابق زندگی گزارے صبر وتحمل اور غصے پر قابو پائے اس موقع پر مولانا روح الامین. قاری محمد ایاز،مفتی نوید ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال،سابقہ ڈی آئی جی اقبال خان اور دیگر نے بھی خطاب کر تے ہوئے ایک دوسرے کو درگزر کرنے اور اسلام میں اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -