مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرنے کا فیصلہ

  مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرنے ...

  

لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے ضلع میں عید قربان کے حوالے سے مال مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی زیر صدارت کونسل ہال بلامبٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی ایم اوز تیمرگرہ،بلامبٹ،منڈا،ثمرباغ،خال اور ادینزی کے علاوہ ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ انچارج اظہار عالم،ڈسٹر کٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک رحیم اللہ و دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی،اجلاس میں عید الاضحی کی مناسبت سے ضلع میں مال مویشی منڈیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ مال مویشی منڈیوں میں کورونا بچاؤ ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کیا جائیگا،اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ مال مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثم کش اسپرے اور متعلقہ ٹی ایم او بذات خود مال مویشی منڈی کا معائنہ کرنے کے پابند ہونگے جبکہ پولیس کو ایس اوپیز کویقینی بنانے کیلئے مال مویشی منڈیوں میں تعینات ہونگے اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائے گے،اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے ضلع بھر کے ٹی ایم اوز اور لائیوسٹاک اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ عید الاضحی کی امد پر عوام میں کورونا بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ مال مویشی منڈیوں میں اگہی بینرز اوازں کیے جائیں اور مال مویشیوں کا فضلا کو دریا میں ڈالنے کے بجائے انھیں بروقت ٹھکانے لگایا جائے تاکہ دیگر امراض کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی سروس ڈیلیوری کرنے میں مذید بہتری لانے سمیت اپنے اپ میں پروفیشنلزم پیداکرئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -