مردان،بخت یوسفزئی کیخلاف مقدمہ کی اندراج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان،بخت یوسفزئی کیخلاف مقدمہ کی اندراج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

مردان(بیورورپورٹ) مردان پریس کلب کے سابق نائب صدبخت محمد یوسفزئی کے خلاف ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اہلکار کی طر ف سے مقدمے کے اندراج کی درخواست کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر صحافی کے حق اور کمپنی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ عمائدین مشتاق خان،امین خان،خالد خان،فیاض الدین اور دیگر نے بخت محمد یوسفزئی کے صحافتی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ صحافی نے علاقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کی جس پر کمپنی کے اہلکار برامان گئے مقررین نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم میں موجود کالی بھیڑے اپنے مذموم عزائم کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے حکام سے ادارے کے ملازم کی طر ف سے مقدمے کے لئے من گھڑ ت درخواست پر کسی قسم کاروائی نہ کرنے اور واقعے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کامطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -