منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کو باعزت طور پر بری کرنے کا حکم
صوابی(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی نسیم اختر کی عدالت نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کو باعزت طور پر بری کرنے کا حکم سنا دیاتفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے دو جولائی کو فیض محمد ولد شیر محمد مانیری بالا کو تین کلو گرام چرس اور ایک عدد کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر مقدمہ کرانے کے لئے مذکورہ عدالت میں چالان جمع کرایا تھا جب کہ اس سے پہلے بھی ملزم فیض محمد کے خلاف چار کلو گرام چرس رکھنے کے الزام میں مقدمہ عدالت ماڈل کورٹ صوابی میں زیر سماعت رہا ہے جس میں بھی ان کے خلاف الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت طور پر بری کر دیا گیا۔ دونوں مقدمات میں ملزم فیض محمد کی جانب سے اس کیس کی پیروی ممتاز قانون دان عمر فاروق خان ایڈوکیٹ نے کی۔ اس موقع پر عمر فاروق خان ایڈوکیٹ نے واضح کر دیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے منشیات کے جھوٹے مقدمات میں قید غریب ملزمان کو انصاف فراہم کرنا میرا مشن ہے۔