بونیر،گرمی کی شدت میں اضافہ،کئی فیڈر ز پر ٹرپنگ شروع

  بونیر،گرمی کی شدت میں اضافہ،کئی فیڈر ز پر ٹرپنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ اور ضلع میں جاری شدید لوڈ شیڈنگ اور کئی فیڈرز پر بجلی کی باربار ٹرپنگ کی اصل صورت حال معلوم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان نے گریڈ سٹیشن سواڑی کا دورہ کیا۔ڈی سی بونیر کے ہمراہ اے سی ڈگر لطیف الرحمان۔اے سی گاگرہ ساجد نواز۔اے ڈی سی بونیر بھی تھے۔گریڈ سٹیشن میں ایم این اے شیراکبر خان کے فرزند شہزاد اکبر۔بونیر ماربل ایسوسی ایشن کے صدر مراد خان،جنرل سیکرٹری ارشد اقبال کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔گریڈ سٹیشن کے انچارج سرزمین خان اور ایکسین پیسکو اکرام للہ خان نے ڈی سی بونیر کو بجلی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اور بتایا کہ اس وقت بونیر میں لوڈشیڈنگ کی کوئی شیڈول نہیں ہے۔اوور لوڈ کی وجہ سے مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل کی جاتی ہے۔ڈی سی بونیر نے 132 کے وی گریڈسٹیشن اور مختلف فیڈرز کا معائنہ کیا۔گریڈ سٹیشن میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ڈی سی بونیر نے کہاکہ عوام کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہے۔جس فیڈر پر لوڈ زیادہ ہے۔وہاں پر ماربل فیکٹریاں ادھے بند کردی گئی ہے۔اگر صورت اسکے باوجود ٹھیک نہ ہوئی تو بونیر کے تمام ماربل کارخانے ایک ماہ کے لئے بند کئے جائیں گے۔ڈی سی بونیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گرمی میں بجلی کی استعمال کم سے کم کرے۔اس موقع پر بونیر ماربل ایسوسی ایشن کے صدر مراد خان نے کہا کہ ہم عوام کی خاطر ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہے۔ہم بونیر کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ایم این اے شیراکبر خان کے فرزند شہزاد اکبر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ائی پی پی پیز میں مہنگے معاہدے کرکے عوام کے ساتھ ظلم کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بجلی بحران پر قابو پایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کاٹکلہ گرڈ سٹیشن پر کام جاری ہے۔جسکی تکمیل سے پیربابا۔سلارزئی اور عشیزی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔