مہنگائی کرپشن اور حکمرانوں کی نااہلی سے سر اٹھانے لگی ہے،شہزاد امین

  مہنگائی کرپشن اور حکمرانوں کی نااہلی سے سر اٹھانے لگی ہے،شہزاد امین

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے رہنمامحمد شہزاد امین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کرپشن اور حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردوں نے سر اٹھانا شروع کردیا ملک میں ہنگامی حالات ہے ہر ادارہ احتجاج پر ہے نئے انتخابات اور میاں محمد نواز شریف کے پی کے میں امیر مقام کی قیادت ہی سلیکٹڈ حکمرانوں کی تباہ کن اقدامات سے قوم کو نجات دلاسکتی ہیکورونا اور کرپشن کے ستائے ہوئے عوام پر پٹرول بم گراتے ہی عمران خان کے ستارے چند لمحوں میں زمین پر آن گرے ہیں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قوم متحد ہوکر سلیکٹڈ حکمرانوں کی باقیات سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر سکتی ہے محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نون ضلع نوشہرہ نے کہا کہ حکمران نا اہل ہو اور ان کی آستینوں میں کرپشن کے اژدھے چھپے بیٹھے ہو تو ریاست کے دشمن قوتوں کے حوصلے بھی بڑھ جاتے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کے اندر کی ٹوٹ پھوٹ اور موسمی پرندوں کی اڑان کی تیار یاں بتا رہی ہیں جی مانگے تانگے کے ووٹوں سے بنی ہوئی حکومت کسی بھی لمحے زمین بوس ہو سکتی ہے محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ نے مزید اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نااہل اور جعلی ڈگریوں والے وزیروں کی کم علمی کی وجہ سے دنیا کی بڑی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل کو یورپ کی فضائی حدود میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ دوسری طرف عالمی دہشت گرد بھارت افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان کی معاشی شہ رگ تک پہنچ گئے ہیں آٹا چینی گندم پیٹرول بحران و کے بعد غربت اور کورونا کے ستائے پاکستانی عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا سبب حکمرانوں کی رخصتی کا نقارہ بن رہا ہے حکمران ہر محاذ پر ناکام اور حکومت معذور ہو چکی ہے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ منصفانہ انتخابات اب ملک کی ضرورت بن چکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -