سخاکوٹ،یونین کونسل کو پر کے عمائدین کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

سخاکوٹ،یونین کونسل کو پر کے عمائدین کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) یونین کونسل کوپر کے عمائدین نے بجلی کے ناروالوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیں دی۔شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں۔ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندشیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا اور کم وولٹیج کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیاگیا تو سٹرکوں پر نکلیں گے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر مشتاق خان، یونین کونسل کوپر کے صدر حاجی عمر محمد، رشید اور شیر عالم نے للمہ غنی ڈھیری میں حجرہ حاجی عمر محمد میں مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا والوں نے کوپر فیڈر پر بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے جس نے عوام کا جینا محال کردیا ہیکوپر اور گردو نواح میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی واپڈا پیسکو درگئی کی جانب سے ماہ جون کے بلوں میں گزشتہ دو ماہ کا بل ڈال کر عوام کو یکمشت بھجوائے دئے گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے اس پر فوری نظر کی جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندشیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوا اور کم وولٹیج کا مسئلہ فوری طور ہر حل نہیں کیاگیا تو سٹرکوں پر نکلیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں ذمہ دار محکمہ واپڈا والے ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -