نیشنل پارکس سے ماحول کا تحفظ اور روزگار پیدا ہوگا،مشیر ماحولیات

نیشنل پارکس سے ماحول کا تحفظ اور روزگار پیدا ہوگا،مشیر ماحولیات

  

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیشنل پارکس کے ذریعے قدرتی ماحول کا تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ پروٹیکٹڈایریا‘ کے منصوبے کا مقصد پرانے نیشنل پارکس کو بھی ٹھیک کیا جائے، 9 نئے پارکس ایسے ہیں جو 2018میں نوٹیفائی ہوئے ہیں، 6پارکس پرانے ہیں جن کی حالت زار کو بہتر بنایاجائے گا۔مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ نیشنل پارکس ہر صوبے میں موجود ہیں، نیشنل پارکس میں استولہ آئی لینڈ بھی شامل ہیں۔ملک امین اسلم نے کہا کہ اسنولیپرڈ،مارخور، بلیو شیپ اوردیگرجنگلی حیات پاکستان میں موجود ہیں، نایاب جنگلی حیات سے متعلق تفصیلات کو دستاویزی شکل دی جائے گی، نیشنل پارکس کی طرح نایاب جنگلی حیات کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔

امین اسلم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -