بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئیچار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے افراد میں ایک منشیات سمگلر بھی شامل ہے جو ضلع خیبر سے موٹر کار کے ذریعے چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 کلو گرام چرس اور شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی حیات آباد رحیم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے رنگ روڈ پشتخرہ چوک ناکہ بندی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر 2206 کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم محمد آیاز ولد ظاہر گل سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ ریگی، تھانہ ناصر باغ اور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملزمان وزیر محمد ولد گل محمد، انورالحق ولد مذاخان اور سبیل ولد جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام چرس، ایک موٹر سائیکل اور شراب بھی برآمد کر لی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -