پشاور ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا
پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیاگیا ملزم کی جانب سے درخواست کی پیروی نازمین اختر ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم عثمان کے خلاف ڈکیتی کے الزام پر اس کے خلاف تھانہ سربند پولیس نے مختلف دفعات 392،411،149,148اور15ڈبل اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم نے ضمانت پر رہائی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست جمع کی اور فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رول آف کنسیسٹینسی کی بنیاد پر اسکی دولاکھ دونفری درخواست منظور کرلی۔