پبی،6 مختلف ٹریفک حا دثات میں 11 افراد زخمی

پبی،6 مختلف ٹریفک حا دثات میں 11 افراد زخمی

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) چھ مختلف ٹریفک حا دثات میں گیارہ افراد زخمی ہو ئے حا دثات کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں مو قع پر پہنچ کر زخمیوں ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد قر یبی ہسپتا لوں کو منتقل کئے پہلا حا دثہاورنگ آبادسٹاپجی ٹی روڈپر ہوا موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان رو نما ہوا جس میں ایک خاتون اور- تیمور خان عمر 25 سال سا کنان پشاور زخمی ہوئے دوسرا حا دثہ اکو ڑہ خٹک جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹائر سلپ ہوکر الٹنے سے میر نواز۔خیزر حیات۔ تحسین ساکنان اکو ڑہ خٹک زخمی ہو ئے تیسرا حا دثہ ڈاگ بے سود سٹاپ چراٹ روڈ پرہوا جہاں پر موٹر سائیکل اور تیز رفتار رکشہ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص نزاکت خان عمر 25 سال سکنہ شاہ کوٹ شدید زخمی ہوا۔چو تھا حا دثہ جی ٹی روڈ پر پیر پیائی کے مقام پرہوا جہاں موٹر سائیکل کی ٹائر تیز رفتاری کے باعث پٹنے سے حادثہ رونما ہواحادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افرادعابد علی عمر 31سال سکنہ حکیم آباد نوشہرہ اور سردار خان عمر 29 سال سا کنان خویشکی بالا شدید زخمی ہوئے پا نچواں حا دثہ جلوزئی چرا ٹ روڈ پرہوا جہاں پر سوزوکی ٹائر پٹنے گیاجسکے نتیجے میں دو افراد حضرت علی شاہ عمر 24 سال اور شاہد عمر 25 سال سا کاکنان چراٹ زخمی ہوئے۔چھٹاحاد ثہ پبی واپڈا کالونی گیٹ کے سامنے جی ٹی روڈ پرموٹرسائیکل کو پیش آیا۔موٹرسائیکل ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں افتخار عالم عمر 25 سال سکنہ کرک شدید زخمی ہوا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -