سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 16 افراد کو دھرلیا گیا

  سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 16 افراد کو دھرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے ناصر باغ روڈ بورڈ بازار سفید ڈھیری اور گرد و نواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی اور نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش دودھ و دہی فروش جنرل سٹور مالکان بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ اس کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران مختلف اوقات میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کرے جبکہ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کو جیل بھیجا جائے۔