امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے،بشیر احمد خان یوسفزئی

امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے،بشیر احمد خان یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے تحصیل تخت بھا ئی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر احمد خان یو سفزئی ایک پر ہیز گار نیک سیر ت شخصیت ہے۔ پابند صدم وصلواۃ اذکار وظائف اور تلاوت کا انتھائی دلداہ ہے۔دیانت داری،ایمانداری اور حسن اخلاق ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ صبح سویرے سویرے سبق آموز پوسٹ شائع کرکے دعوت کا بہترین سلسلہ موصوف جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بشیر احمد خان یوسفزئی نے گذشتہ ماہ ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی کا چارج سنھبال لیا ہے۔انہوں نے روزنامہ پاکستان سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ محکمہ پولیس عوام الناس کی جان ومال کا محافظ ادارہ ہے۔اگر پولیس جرائم پیشہ لوگوں کو قانون کے حوالہ کرنا چھوڑ دیں تو لوگ آرام کی نیند نہیں سو سکیں گے۔ محکمہ پولیس پیشہ ورانہ مہارت سے جرائم کے خاتمہ کے لئے ہر وقت کو شاں ہے۔بشیر احمد خان یو سفزئی نے کہا کہ پولیس نے امن وامان قائم رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں سینکڑوں شہدا ء پولیس کے لئے باعث فخر ہیں۔پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کو سکون دیا ہے۔محکمہ پولیس عوام کا خادم ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کا نظام مو جود ہے اور جو بھی اہلکار یا افسر غیر قانونی امور میں ملوث ہو جاتا ہے تو محکمہ ان کی خلاف تادیبی کاروائی کرتی ہے سزا اور جزا کا قانون محکمہ پولیس کے اہلکاروں پر لاگو ہے۔محکمہ پولیس میں اصلاحات ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے لیے تحصیل تخت بھائی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔عوام سود،انڈر پلئی اور منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق نہ رکھے اور پولیس کو مطلع کرے۔سود اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کھلا جنگ ہے سودی پر ہر وقت اللہ تعالیٰ کی لعنت پڑتی ہے۔سو د کا کاروبار کرنے والاسود پر گواہ بننے والا اور تحریر کرنے والا سب گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔بشیر احمد خان یو سفزئی نے کہاکہ والدین کو بچوں کی اچھی تربیت کرنی چاہئیے تاکہ ان کے لئے مسائیل پیدا نہ ہو۔آج کے جدید دورمیں بچوں پر خصوصی کڑی نظر رکھنی کی ضرورت ہے۔اولا د کی تعلیم وتربیت اسلامی خطوط پر کرنی چاہئیے۔مو بائیل اورکمپیوٹر میں اسلامی ایپ ”اسلام 360“ضرور ہر مسلمان کو ڈالنی چاہئیے۔تاکہ آسانی سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات سے روشنا س اور باخبر ہو سکے اوران زرین تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔