منشیات کے مقدمات 2 ملزمان میں سے 1 بری جبکہ دوسرے کی ضمانت پر رہائی

  منشیات کے مقدمات 2 ملزمان میں سے 1 بری جبکہ دوسرے کی ضمانت پر رہائی

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورکی دومختلف عدالتوں نے منشیات کے دو مقدمات میں ایک ملزم کو عدم ثبوت پربری جبکہ دوسرے کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں بری ہونے والے ملزم کی جانب سے کفایت اللہ شہاب خیل جبکہ ضمانت پررہائی پانے والے ملزم کی جانب سے زہرہ درانی ایڈوکیٹ نے پیروی کی امتیازساکن الحرم ٹاؤن کے قبضے سے تھانہ بڈھ بیرپولیس نے 10کلوگرام چرس گاڑی سے برآمدکی تھی استغاثہ کے جرم ثابت نہ کرسکنے پربری کر دیا گیا جبکہ تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم قیمت علی ساکن مردان کے قبضے سے 10کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ نے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -