ٹانک، کارسواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنماسمیت 4افراد جاں بحق، 1شدید زخمی

ٹانک، کارسواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنماسمیت 4افراد جاں بحق، 1شدید زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ایک شد۱ید زخمی ہوا تفصیلات کے مطابق آج صبح جنوبی وزیرستان کے علاقہ شولام مانڑہ میں قبائلی رہنما سرمائی خان اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں بازار جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک سرمائی خان اس کا بھتیجا اسلم خان اور دو مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ قبائلی رہنما کا بیٹا حضرت عمر شدید زخمی ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے شیخ فاطمہ ہسپتال شولام منتقل کردیا گیا،زرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق والے دو مزدوروں کا تعلق لکی مروت سے بتایا جاتا ہے جو مزدوری کے سلسلے میں شولام مانڑہ آئے ہوئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -