مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پی آئی اے تباہی کی ذمہ دار ہیں، شہباز گل

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پی آئی اے تباہی کی ذمہ دار ہیں، شہباز گل

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پی آئی اے کی تباہی کی ذمہ دار ہیں ا و ر کرپشن میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائیگا، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا 2010سے 2013 ء کے دوران پیپلز پارٹی کے دور میں 66 جعلی لائسنس جاری کئے گئے جبکہ 7005افراد کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا اسی طرح نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے دور میں بھی پی آئی اے میں کرپشن بڑھی اور جعلی لائسنس دینے کا سلسلہ جاری رہا،اب اپوزیشن پی آئی اے کے معاملے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے اصل میں یہ دونوں جماعتیں اس قومی ادارے کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے اور ا صلا حات لائی جارہی ہیں جس کے بعد پی آئی اے ایک بار پھر دنیا کی بہترین ائیر لائن بنے گی۔ ان کا کہنا تھا 2010سے 2018 تک پی آئی اے معاملات کا فرانزک آڈٹ کرایاگیا اور اس آڈٹ کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائینگے۔

شہباز گل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -