آئے دن ٹرین حادثات پر تشویش، شیخ رشید استعفیٰ دیں: مرتضی وہاب

  آئے دن ٹرین حادثات پر تشویش، شیخ رشید استعفیٰ دیں: مرتضی وہاب

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10 ارب 43کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 54.19 فیصد کم رہا۔رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے35105.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 35100کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس73.20پوائنٹس کے اضافے سے35051.38پوائنٹس پربند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 44.96 پوائنٹس کے اضافے سے 15202.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.39پوائنٹس کے اضافے سے 25087.02 پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز346کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ172میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب32ارب6کروڑ44لاکھ روپے سے بڑھ کر 66 کھرب 42 ارب49کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔جمعہ کو17کروڑ57لاکھ61ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوجمعرات کے مقابلے میں 20 کروڑ 73 لاکھ 22ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت23.12روپے کے اضافے سے 1245.77روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت21.43روپے کے اضافے سے 333.77روپے ہو گئی جبکہ آرک روما روپے 15.24روپے کی کے کمی سے 555.56روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص15.01روپے کی کمی سے 909.99روپے پر آ گئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان،جہانگیر صدیقی، ہم نیٹ ورک،ورلڈٖ کال ٹیلی کام،پی ٹی سی ایل اے،یونٹی فوڈز،میپل لیف،کے الیکٹرک، دی سیرل کمپنی اور پاک الیکٹران کے حصص سرفہرست رہے۔دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4800روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت۱یک ڈالرکے اضافے سے1775ڈالرہوگئی جس کے زیر اثرملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ4800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 172روپے کے اضافے سے 89 ہزار 850 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔دریں اثناء کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر مزید80پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر 167روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر166.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.50روپے سے گھٹ کر167روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے186روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید206روپے سے گھٹ کر205روپے اور قیمت فروخت208روپے سے گھٹ کر207روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے گھٹ کر43.70روپے اور قیمت فروخت44.30روپے سے گھٹ کر44.20روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.90روپے سے گھٹ کر44.70روپے اور قیمت فروخت45.40روپے سے گھٹ کر45.20روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکس چینج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -