ٹبہ سلطان پور: ڈاکوؤں کی بکرمنڈی کے بیو پاری پرفائرنگ

ٹبہ سلطان پور: ڈاکوؤں کی بکرمنڈی کے بیو پاری پرفائرنگ

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ گھرالہ بنگلہ سڑک پر بستی مظفر والی کے قریب کاشتکاروں نے دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے رقم چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر بکر منڈی کے بیوپاری کو فائر نگ کر کے زخمی کردیا کاشتکارو ں کے شور مچانے پر ڈاکوؤں ہوائی فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی ہو نے والے بیوپاری کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطا بق (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

چک نمبر279ڈبلیو بی کا مویشی پال بیوپاری محمد ظفر آرائیں ٹبہ سلطان پورکی بکر منڈی میں جانور فروخت کر کے دوپہرڈیڑھ بجے اپنے گھر موٹر سائیکل پر واپس جارہا تھا کہ مین میلسی روڑ سے چند میٹر دورگھرالہ بنگلہ سڑک بستی مظفر والی قریب کے دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاری کا تعاقب کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو سامنے سے آگئے اور دو ڈاکوؤں پیچھے سے بیوپاری کے موٹر سائیکل پر آگئے اور درمیان میں بیوپاری محمد ظفر آرائیں کا موٹر سائیکل روک کر رقم50ہزار روپے چھینے کی کوشش کی ڈاکوؤں اوربیوپاری کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے دیکھ کر قریب ہی کپاس کی فصل میں ٹریکٹر پر کام کرنے والے کاشتکاروں نے شور مچادیا جس پر ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر بیوپاری محمد ظفر آرائیں کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا اور خود کاشتکاروں کو آتا دیکھ کر اپنے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہوگئے فوری طور پر پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور کو اطلاع بھی دی گئی لیکن پولیس نے روایتی سستی کادکھاتے ہوئے تاخیر سے پہنچی ریسکیو1122کے اہلکارو ں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی مرہم پٹی کر نے کے بعد زخمی ہونے والے بیوپاری کو نشتر ہسپتال ملتا ن منتقل کردیا واضع رہے کہ گذشتہ سے پوستہ جمعہ کے روز بھی مسلح ڈاکوایک بیوپاری سے 2لاکھ50ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے اور اس کو بھی مزاحمت کرنے پے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا علاقہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر بیوپاریوں اور شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی اور آر پی او ملتان سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او اشرف گل اور دیگر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کامطا لبہ کیا ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -