خاتون قتل، 3لاشیں برآمد، مختلف حادثات میں تین ہلاکتیں

خاتون قتل، 3لاشیں برآمد، مختلف حادثات میں تین ہلاکتیں

  

ملتان، رحیم یارخان، ہارون آباد، حاصل پور، ڈیرہ، صادق آباد (وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقے50سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ چونگی نمبر ایک کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کی نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی،پولیس کے مطابق نعش نشئی کی جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جو ا?ئے روز سڑکوں پر پاگلوں کی طرح پھرتا رہتا تھا تاہم کوئی شناخت نہ ہوسکی ہے۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے نہر سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ نامعلوم چجو شاہ کینال پر ایک جوتی و ڈوپٹہ پل کے عین اوپر پڑے ہوئے ملے ہے جس پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ نامعلوم خاتون نے نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرریسکیو1122کے غوظہ خوروں کی مدد سے خاتون کی نعش نہر سے نکال لی جس کی شناخت آمنہ بی بی زوجہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق آمنہ بی بی گھریلوں تنازعہ کی وجہ سے گھر سے لاپتہ تھی جس کی نعش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے 35سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ممتاز علی بجلی کے کھمبے پر تار ٹھیک کررہاتھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا، موقع پر موجود دیگر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کی ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ہارون آباد فورٹ عباس روڈ المعروف خونی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر۔ موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر نواحی گاؤں 71فور آر ٹبہ غلیاں والا کے قریب ٹنکی موڑ پر موٹر سائیکل اور کار میں ٹکر ہونے سے موٹر سائیکل سوار محمد شبیر سکنہ 70فور آر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائکل سوار نزیر احمد سکنہ 99سکس آر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملہ نیفوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے ہارون آباد فورٹ عباس سنگل روڈ کو بے ہنگم ٹریفک کے رش اور آبادی کے درمیان ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثوں کی وجہ سے خونی روڈ کینام سے یاد کیا جاتا ہے۔تھانہ سٹی حدود میں اڈا مختار آباد میں خاوندسلامت علی نے اپنی نوجوان بیوی اقصیٰ بی بی کوتین گولیاں مار کر موت کے گھات اتار دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اقصیٰ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ملزم موقع واردات سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔نہر پر نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا گرمی کی شدت کے باعث ملتان روڈ پاکستان چوک (گیدڑ والا بائی پاس) شوریہ کے مقام پر چوک چورہٹہ مہترکالونی کا 17 سالہ نوجوان عامر سہیل ولد محمد اسماعیل نہا رہا تھا کہ اچانک تیز لہروں نے اسے دبوچ لیا اور وہ ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے کافی جستجو کے بعد نعش تلاش کرکے لواحقین کے حوا لے کردی۔40سالہ محمد عمران کی نہر سے نعش بر آمد ہو ئی ہے‘ ریسکیو نے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ گزشتہ روز اسلم ٹاؤن کے قریب نہر میں ایک تیرتی ہوئی نعش کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو باہر نکلا اور اس بارے پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع دی، نعش کی شناخت چالیس سالہ محمد عمران ولد عنایت حسین سکنہ ذکریا گارڈن صادق آبادکے نام سے ہوئی، بعد ازاں ریسکیو نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

ہلاکتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -