فارق آباد، مسافر کوچ ٹرین کی زدمیں آگئی، سکھ خاندان کے 20افراد ہلاک، 7زخمی

فارق آباد، مسافر کوچ ٹرین کی زدمیں آگئی، سکھ خاندان کے 20افراد ہلاک، 7زخمی

  

شیخوپورہ،فاروق آباد) (بیورورپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)فاروق آباد جاتری روڑ پر واقع پھاٹک پرمسافر کوسٹر ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں سکھ فیملی کے 20مسافر ہلاک اور7 زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امداد ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا او ر لاشوں کو گاڑی سے نکالا، تفصیلات کے مطابق پشاور کی ایک سکھ فیملی ننکانہ صاحب فوتگی پر آئی ہوئی تھی کہ ننکانہ صاحب سے واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی اس دوران کوسٹڑ فیصل آباد سے لاہور کی طرف آنے والی نان سٹاپ اپ 43شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس سے کوسٹر میں سوار 27افرادمیں سے20افراد ہلاک ہوگئے جبکہ7زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جان بحق ہونیوالوں میں 12مرد اور 8خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو بچوں سمیت 8مرو و خواتین شامل ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بنای کی گئی ہے، ایک اطلاع کے مطابق وفاقی وزارت ریلوے نے حادثے کی فوری تفصیلات طلب کیں جن کی روشنی میں ریلوے انجینئر کو بھی معطل کردیا گیا، حادثے کی اطلاع پا کر مختلف سرکاری حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی سرگرمیو ں کا جائزہ لیااور ریسکیو اہلکاروں کو ہدایات دیتے رہے۔ دریہں اثنا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فاروق آباد میں ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ریلوے انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ای این کو معطل کردیاہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری نے بہالیکے، فاروق آباد کے درمیان شاہ حسین ایکسپریس کے حالیہ حادثے کی تحقیقات کے لیے 3 سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے۔چیف انجینئر اوپن لائن شاہ رخ افشار، سی او پی ایس آپریٹنگ عامر علی بلوچ، سی ایم ای لوکو عبدالمالک کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ کل تک یہ کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری کو پیش کرے گی تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ غلطی کس سے ہوئی۔جو بھی اس حادثے میں قصور وار ٹھہرے گا اس کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ان مینڈ لیول کراسنگ کو کراس کرتے وقت روڈ صارف کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ریلوے ٹریک کو اچھی طرح دیکھ کر کراس کرے۔ پاکستان ریلوے اس طرح کے ان مینڈ لیول کراسنگ پر وارننگ بورڈ ز آویزاں کرتی ہے لیکن گزرنے والے ان کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیر داخلہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس اور اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے مرحومین کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے-ا

بس حادثہ

مزید :

صفحہ اول -