کورونا سے مزید 36افراد جاں بحق، سندھ میں انٹرسٹی بسیں چلانے کی اجازت، لاہور کے بند کئے گئے 7علاقے کھل گئے

کورونا سے مزید 36افراد جاں بحق، سندھ میں انٹرسٹی بسیں چلانے کی اجازت، لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ملک بھرمیں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4551 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 221896 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1819 اور سندھ میں 1437 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 983 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 122، آزاد کشمیر میں 33 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 1367 کیسز اور 36 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1216 کیسز 35 ہلاکتیں، اسلام آباد113 کیسز، آزاد کشمیر 25 کیسز ایک ہلاکت اور گلگت سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سیکورونا کے مزید 1216 کیسز اور 35 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78956 اور ہلاکتیں 1819ہوگئی ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 33786 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 113 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام ا?باد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13195 اور اموات 129 ہوچکی ہیں۔اسلام ا?باد میں اب تک کورونا وائرس سے 8264 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 25 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1160 اور اموات کی تعداد 33 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 686 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
کورونا ہلاکتیں

لاہور، کراچی (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)) لاہور میں سیل کیے گئے 7 علاقے کھول دیئے گے، متاثرہ علاقوں میں ایک، ایک ہزار سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ کرائی گئی، 10 روز میں اندرون شہر 4 اور گلبرگ سے 5 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن میں بھی کیسز کی تعداد انتہائی کم آئی، کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی کے باعث علاقوں کو مکمل کھولنے پر اتفاق کیا گیا، 24 جون کو شہر کے 7 بڑے علاقے مکمل بند کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے مطابق 30 جون کو مزید 3 روز کیلئے علاقے بند رکھنے کی توسیع دی گئی، پہلے 3 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے، اب کیسز کی تعداد انتہائی کم ہے، علاقے کھولنے کے بعد کاروباری سرگرمیاں پیر سے بحال ہوں گی، سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی شہریوں کیلئے موثر ثابت ہوئی ہے۔دانش افضال کا کہنا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ ٹیسٹ سمپلنگ جاری ہے، مزید علاقوں کو سمارٹ لاک ڈاون کرنے بارے فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی، شہریوں سے اپیل ہے احتیاط برتیں، ہمارا ساتھ دیں، غیر ضروری گھروں سے باہر نہ جائیں۔سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے والی انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دے دی۔۔کورونا اور لاک ڈاون کی صورتحال میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو مشروط اجازت دے دی۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت اجازت دی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، کوچ وین اور بسز میں ماسک، سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کہ مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔اویس شاہ نے کہا صرف سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع کیلئے اجازت دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کیلئے پابندی تاحال برقرار ہے۔
لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -