سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،بلاول

سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،بلاول

  

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا، معیشت کی سست رفتاری کے باوجود ریونیو میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا کی صورتحال بہتر نہیں، سمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -