ساہیوال، طاقتور ریت مافیا کی سرکاری افسران کو یرغمال بناکر قتل کی دھمکیاں

ساہیوال، طاقتور ریت مافیا کی سرکاری افسران کو یرغمال بناکر قتل کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ساہیوال میں غیر قانونی ریت مافیا کا راج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز ساہیوال کویرغمال بنا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری زمین سے غیر قانونی طور پر ریت نکال کر فروخت کرنے والے ریت مافیا جس میں شاہد،حمزہ شاہد اور3نامعلوم افراد نے سرکاری زمین سے غیر قانونی طورپر ریت نکال کر فروخت کرنے پر منع کیا جس پر و ہ مشتعل ہوگئے اور راستہ روک کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز محمد احسن سلیم اور سید اولاد حسین کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مارنے اور خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ شور مچانے پر راہگیروں نے جان بچائی جبکہ وہ قتل کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ ریسکیو 15پر کال کی گئی۔پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تفتیش کے نام پر ٹال مٹول سے کال لے رہی ہے۔ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مقامی اور بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
ریت مافیا

مزید :

صفحہ آخر -