پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں لگایا گیا لاک ڈاﺅن ختم کردیا گیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں لگایا گیا لاک ڈاﺅن ختم کردیا گیا
پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں لگایا گیا لاک ڈاﺅن ختم کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں لگایا گیا لاک ڈاﺅن ختم کردیا گیا،پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے گلشن راوی، ڈیفنس، فیصل ٹاﺅن کو 10 روز کیلئے سیل کیا تھا،ماڈل ٹاﺅن، گلبرگ،گارڈن ٹاﺅن اور اندرون شہرکوبھی 10 روز کیلئے سیل کیاگیاتھا،دوبارہ کھولے گئے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ،کلمہ چوک، انڈرپاس ،کالج روڈ اور گلبرگ سمیت دیگر شاہراہیں کھول دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھولے گئے علاقو ںمیں معمول کے مطابق دکانیں پیر سے کھیلیں گی ،شاپنگ مالز بھی پیر سے مقررہ وقت کے مطابق کھلیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -