قومی سکواڈ میں شامل مزید3 کھلاڑیوں کو لاہور بلا لیا گیا

قومی سکواڈ میں شامل مزید3 کھلاڑیوں کو لاہور بلا لیا گیا
 قومی سکواڈ میں شامل مزید3 کھلاڑیوں کو لاہور بلا لیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کےلئے قومی سکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کو لاہوربلا لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں عمران خان، حیدرعلی اورکاشف بھٹی شامل ہیں۔لاہور بلائے جانے والے تینوں کھلاڑیوں کا آج کورونا ٹیسٹ ہو گا، حیدرعلی اورعمران خان سینئر کا کورونا ٹیسٹ پہلے منفی آیا ہے،قومی سکواڈ میں شامل تینوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں شامل چھ پاکستانی کرکٹرز گزشتہ روزمانچسٹر پہنچ گئے ہیں۔ مانچسٹر پہنچنے والے کھلاڑی ووسٹر پہنچ کر ٹیم کا حصہ بنیں گے لیکن اس سے قبل ان کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کئے جائیں گے،انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کی وجہ سے یہ چھ کھلاڑی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جا سکے تھے۔

پاکستان سکواڈ کے 20 کھلاڑیوں اورمینجمنٹ کے گیارہ ارکان 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے، انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنی تربیت کا آغاز کردیا تھا۔

ووسٹر میں قیام پذیر پاکستانی کرکٹ ٹیم بائیو سیکورماحول میں اپنی تیاریاں کررہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی تربیت کےلئے باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی آسٹریلیا سے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -