اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،موسم خوشگوار

اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،موسم خوشگوار
اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،موسم خوشگوار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی کے ستائے شہری بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے اس کے علاوہ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -