وزیر اعلیٰ محمود خان کی ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اہل خانہ سے تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اہل خانہ سے ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شیخوپورہ میں پیش آنے والے ٹرین کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا ااظہارکرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق ہونے والے سکھ یاتریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت کیلئے دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ وہ متاثر ہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ اول -