وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا: محمود خان

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا: ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اور صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال، اس وباء سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اورصوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اُمور پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں،کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات،موجودہ صورتحال میں صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -