شیخ رشید احمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ آگیا
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی نے شیخ رشید سے سردار اختر جان مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اخترحسین لانگو نے کہاہے کہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی تاریخ سے نابلد ہونے کی وجہ سے ہمیشہ دوسروں کی کردار کشی کرتے نظر آئے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل کی سیاسی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ بدقسمتی سےڈکٹیٹر مشرف کے ساتھی آج سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے کے خلاف باتیں کررہے ہیں، جسکی تاریخ سے دنیا واقف ہے۔ مینگل قبیلے اور سردار عطاءاللہ مینگل کے خاندان کی سیاسی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے مگر تاریخ سے نابلد آج اُن کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کررہے ہیں جس سے ان کی بلوچستان دشمنی واضح ہو رہی ہے۔