سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 4بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بنچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا،بنچ 2میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شامل ہیں جبکہ بنچ 3 جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا،بنچ 4میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -