سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیاگیا،جسٹس منظورملک جسٹس منصور اور جسٹس مظاہر علی اکبر پر مشتمل فل بنچ کیسز کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کا فل بنچ 3 سے 10 جولائی تک لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔
لاہورہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت سے متعلق ججز روسٹر جاری کردیاگیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کیسز کی سماعت سے متعلق ترمیمی ججز روسٹرجاری کیا،پرنسپل سینٹ پر ججز روسٹر میں 6 ڈویژن اور 17 سنگل بنچز شامل ہیں، اطلاق6 جولائی سے ہوگا،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔