ساتھی خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

ساتھی خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے ...
ساتھی خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

  

سرگودھا(ویب ڈیسک)کالج کے ٹیچر نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔سرگودھا کے نجی کالج کے ٹیچر عادل پر طالبہ سے زیادتی کا الزام تھا جس میں ٹیچر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اورملزم نے بھی ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 جون کو ملزم نے ایک خاتون کے ذریعے طالبہ کو کلاسز کے اجرا کی اطلاع دے کر کالج بلایا تھا اور اپنے فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کی تھی۔پولیس ملزم کی معاون ساتھی خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -