میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلباکو پروموٹ کرنے کا معاملہ ،وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے سمری منظور کرلی

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلباکو پروموٹ کرنے کا معاملہ ،وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے ...
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلباکو پروموٹ کرنے کا معاملہ ،وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے سمری منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور لی ،بلوچستان پاکستان کاپہلا صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ نے یہ سمری منظور کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کے باعث میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے سمری منطور کرلی  ہے،چیئرمین بلوچستان بورڈیوسف بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کاپہلا صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ نے یہ سمری منظور کی ،چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ کچھ قانونی پیچیدگیاں اب بھی موجود ہیں جنہیں دور کرلیا جائے ،قانونی سقم دور کرکے فوری طور پر نتائج کااعلان کردیاجائے گا ۔