وزیراعلیٰ عثمان بزدار کابغیرپروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کادورہ ،انتظامیہ اورمتعلقہ حکام دورے سے لاعلم رہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کابغیرپروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کادورہ ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کابغیرپروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کادورہ ،انتظامیہ اورمتعلقہ حکام دورے سے لاعلم رہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیرپروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کادورہ کیا،وزیراعلیٰ کے دورے سے انتظامیہ اورمتعلقہ حکام لاعلم رہے ،وزیراعلیٰ نے منصوبے کومقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ماضی میں قومی وسائل کوبےدردی سے ضائع کیاگیا،ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ منصوبے سے شہریوں کوآمدورفت کی سہولت مہیاکریں گے،منصوبہ عوام کی مشکلات کومدنظررکھ کربنایاگیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -