پنجاب میں کورونا کے 1341 نئے کیس ،تعداد80297 ہو گئی، ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1341 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد80297 ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئرکاکہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1341 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے 25 مزید اموات ہوئیںجس کے بعد کل تعداد1844 ہو چکی ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ لاہور میں 464 ،ننکانہ16 ،قصور41 ،شیخوپورہ54 ،راولپنڈی110 ،جہلم میں7 کیسز رپورٹ ہوئے،اس کے علاوہ اٹک11 ،چکوال ایک اورگوجرانوالہ میں42 کیسز رپورٹ ہوئے ،ترجمان کاکہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد80297 ہو گئی ۔