بیرون ملک فرار کیس ، شاہ رخ جتوئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی

بیرون ملک فرار کیس ، شاہ رخ جتوئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی
بیرون ملک فرار کیس ، شاہ رخ جتوئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک فرار کیس میں شاہ رخ جتوئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی،جیل حکام کا مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکارکردیا،جیل حکام نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے کہاکہ کیس حساس قرار دیدیاگیا جیل میں سماعت کی جائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ جتوئی کیخلاف بیرون ملک فرارکیس کی ملیرکورٹ میں سماعت ہوئی،جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کوعدالت پیش کرنے سے انکار کردیا،حکام نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے کہاکہ کیس حساس قراردیاگیاہے اس لئے جیل میں سماعت کی جائے،محکمہ داخلہ نے شاہ رخ جتوئی کی نقل وحرکت پرپابندی لگارکھی ہے،پراسیکیوٹر نے کہاکہ شاہ رخ جتوئی اوردیگرپرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی،ساڑھے 7 سال بعدبھی ملزمان پرفردجرم عائدنہ ہوسکی،عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیش کرنے کاحکم دیدیا۔