گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کٹ، ماسک اور سینیٹائزر ایم ایس سول ہسپتال عمرکوٹ کے حوالے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کٹ، ماسک اور سینیٹائزر ایم ایس سول ...
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کٹ، ماسک اور سینیٹائزر ایم ایس سول ہسپتال عمرکوٹ کے حوالے

  

عمرکوٹ (سید   ریحان شبیر )گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سول ہسپتال عمرکوٹ کےلیے کورونا مرض سے نمٹنے کےلیے کٹ ،ماسک اور سینیٹائزر وغیرہ ایم ایس سول ہسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر اعظم کے حوالے کردئیے گئے۔ 

 تفصیلات کےمطابق آج سول ہسپتال عمرکوٹ کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کےلیے بھیجا گیا سامان جس میں دس کارٹون کٹ،ایک کارٹون سینیٹائزر اور تین سو ماسک تحریک انصاف عمرکوٹ کی مقامی قیادت جس میں تحریک انصاف کے ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر دوست محمد میمن ،ڈاکٹر علی نواز شاھانی،لیبر ونگ کے عبدالکریم منگریو نے صحافیوں کی موجودگی میں کورونا مرض سے نمٹنے کےلیے گورنر سندھ کی جانب سے بھیجا گیا سامان ایم ایس سول ہسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر اعظم کھوسہ کےحوالے کیا ۔

اس موقع پرڈاکٹر اعظم کا کہناتھا کہ ہم گورنر سندھ عمران اسماعیل کے شکر گذار ہے ہمیں کورونا سے نمٹنے کےلیے ان سامان کی ضرورت بھی تھی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کےرہنما ڈاکٹر دوست محمد میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے گورنر سندھ کی جانب سے کٹ ،ماسک اور سینیٹاہزر ایم ایس کےحوالے کردیا ہے اور عمرکوٹ ضلع کے تمام تعلقوں کے تعلقہ ہیڈ کوارٹر کو سامان فراہم کیا جائےگا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -