" لگ رہاتھامسائل ہوں گےلیکن۔ ۔ ۔"ٹیم کیساتھ دورے پر موجود مصباح الحق کھل کر بول پڑے

" لگ رہاتھامسائل ہوں گےلیکن۔ ۔ ۔"ٹیم کیساتھ دورے پر موجود مصباح الحق کھل کر ...

  

ووسٹرشائر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ٹیم کے کوچ  مصباح الحق نے کہا ہے کہ لگ رہاتھامسائل ہوں گےلیکن ایسانہیں ہے،تین دن کی بھرپور ٹریننگ کے بعد لگ رہا ہے کہ کھلاڑیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ کورونا کے باعث 3 ماہ بعد ٹریننگ سے اچھا لگ رہاہے، کھلاڑی فارم میں ہیں،مزیدبہتری آرہی ہے،ہرکھلاڑی کی پلاننگ کی ہوئی ہے،مستقبل روشن ہے،میچز میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھرکرسامنےآئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  بولنگ بیٹنگ میں بھی کھلاڑی ہماری سوچ سے بہت بہتر ہیں۔

مزید :

کھیل -