شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول کاپہلا انٹرویو

شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول کاپہلا انٹرویو
شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول کاپہلا انٹرویو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول پہلی بار ایک انٹرویو میں سامنے آئے ہیں۔

ایک یو ٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں جوڑے نے اپنے آنے والے پراجیکٹ پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ 

شہروز کا کہنا تھا کہ و ہ  اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے ایک عید ٹیلی فلم پر کام کررہے ہیں جس کا نام "گھر کے نہ گھاٹ کے" ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی پراجیکٹ کے لیے ہی انہوں نے مونچھیں بڑھارکھی ہیں اور صدف بھی سادہ لباس میں ہیں کیونکہ اس وقت (دوران انٹرویو) ہم اپنے کردار نبھا رہے ہیں۔

صدف کا کہنا تھا کہ وہ اتنی سادہ ہیں نہیں لیکن وہ فلم میں کردار کی وجہ سے سادہ دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی دلچسپ ہے۔

فلم کی کہانی دوبہنوں اور ان کے شوہروں کے گرد گھومتی ہے۔ جاوید شیخ اس فلم میں صدف کے والد اور شہروز کے سسر کا کردار اداکررہے ہیں۔ جاوید شیخ ایک امیر آدمی ہیں جو اپنے داماد وں کی بھی نگہداشت کررہے ہیں۔

ایک ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے  صدف نے کہا کہ کیونکہ اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے بہت پرسکون اور خوبصورتی کے ساتھ وہ کام کررہے ہیں۔

اسی حوالے سے شہروز نے کہا کہ وہ تو بے حد لف اندوز ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا صدف کے ساتھ ملکر کام کرنا ان کو بے حد پسند ہے اور وہ دوسری بار اکٹھے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وہ اوسلو(ناروے) میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ صدف بے حد پروفیشنل ہیں۔

انہوں پروفیشنلز پر مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی وہ دونوں سیٹ پر پہنچتے ہیں تو اس وقت صرف اور صرف کام پر توجہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عموما لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک شخص لیٹ ہوگا تو دوسرا بھی تاخیر کا شکار ہوگا مگر ہمارے معاملے میں ایسا نہیں ہے ہم کام کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

 انہوں نے فلم کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عید پر نشر ہوگی اور  ایک فیملی سٹوری ہے۔ ہمارا مقصد یہ تھا کہ اگرہم ملکر کام کریں گے تو شاید کچھ منفرد کردکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے کبھی مونچھوں کے ساتھ نہیں دیکھا ہے جب کہ صدف بھی ایک سپر ماڈل ہیں جو ایک کامیڈی کردار نبھارہی ہیں۔

سکرین شارٹ
سکرین شارٹ

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس سے ایک نئی دلچسپ فلم سامنے آئے گی اور سیٹ پر موجود لوگ بھی اسے پسند کررہے ہیں۔

صدف نے بتایا کہ انہوں نے جب بالو ماہی فلم میں کام کیا تو ڈائریکٹر نے انہیں کہا کہ وہ اچھی کامیڈی کرتی ہیں ، شہروز اور میں ساتھ ہوں تو بھی کئی لطیفے سناتے ہیں ایک دوسرے کو اس لیے سوچا کوشش کرلینی چاہیے۔

شہروز نے کہا کہ عموما ہم فرصت کے لمحوں میں خوب قہقہے لگاتے ہیں اور ہمارے مزاج بھی ملتے ہیں۔اور جاوید  ماموں بھی یہاں ہیں تو کام کے دوران محبت اور احساس کا ایک خوبصورت ماحول میسر رہتا ہے۔ 

مزید :

تفریح -