لیاقت پور:باراتیوں کی کاراورٹرک میں ٹکر،دلہن سمیت 3 افرادجاں بحق

لیاقت پور:باراتیوں کی کاراورٹرک میں ٹکر،دلہن سمیت 3 افرادجاں بحق
لیاقت پور:باراتیوں کی کاراورٹرک میں ٹکر،دلہن سمیت 3 افرادجاں بحق

  

لیاقت پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)باراتیوں کی کار اور ٹرک کے تصادم میں دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ دلہاسمیت2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق لیاقت پور میں خان بیلہ کے قریب باراتیوں کی کاراورٹرک میں ٹکرہو گئی ،حادثے میں دلہن سمیت 3 افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ دلہا اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں جن کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھر کراچی میں ڈیفنس موڑکے قریب ٹرک رکشہ پرالٹ گیاجس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افرادزخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا،پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -