وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈکااجلاس ،اتھارٹی کے انتظامی ومالی قوانین کی منظوری

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈکااجلاس ...
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈکااجلاس ،اتھارٹی کے انتظامی ومالی قوانین کی منظوری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈکااجلاس ہوا جس میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انتظامی ومالی قوانین کی منظوری دی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پالیسی اینڈمانیٹرنگ بورڈکے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردیگی،اسکے علاوہ نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کابھی جائزہ لیا گیا اورشہروں کے انفرااسٹرکچرکیلئے اکنامک پلان مرتب کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے منصوبے بنائیں گے،راولپنڈی رنگ روڈ 61 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا،لاہورمیں پینے کے صاف پانی کامنصوبہ سوا 7 ارب روپے سے مکمل ہوگا،لاہورمیں 42 وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم ڈیڑھ ارب سے قائم ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -