ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار لیکن دراصل یہ حرکت کیوں کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار لیکن دراصل یہ حرکت ...
ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار لیکن دراصل یہ حرکت کیوں کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 20 سالہ کمپاﺅنڈر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق ہومیو پیتھک کلینک پر بطور کمپاﺅنڈر کام کرنے والی لڑکی محمودہ کو مبینہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 3 افراد ندیم، فیضان اور سلیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایک ملزم قاسم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں سے ایک متاثرہ لڑکی سے پہلے بھی زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا، ملزم نےمتاثرہ لڑکی کے انکار پر ڈکیتی کا رنگ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -